Add To collaction

لیکھنی گلدستہ منقبت کا -14-Oct-2023

ترے در پہ آؤں امامِ غزالی ترا فیض پاؤں امامِ غزالی! امامِ غزالی! ترے در پہ آکر مقدر جگاؤں امامِ غزالی! لئے خالی جھولی مَیں در پر کھڑا ہوں نہ مایوس جاؤں امامِ غزالی! ترے در سے تقویٰ کی اے کاش! آقا! مَیں خیرات پاؤں امامِ غزالی! امامِ تصوف! سب اَمراضِ دل سے خلاصی مَیں پاؤں امامِ غزالی! مری روحِ بیمار کا کیجے چارہ کہ صحت مَیں پاؤں امامِ غزالی! تری دینی خدمات اللہ اَکْبَر! مَیں قربان جاؤں امامِ غزالی! کرم ایسا کردو خدا کی عبادت کی لذت مَیں پاؤں امامِ غزالی! کرم ایسا کردو کہ سجدوں کا میں بھی شہا! لطف اُٹھاؤں امامِ غزالی! تو ایسا گما عشقِ حق میں نہ ہر گز پتا اپنا پاؤں امامِ غزالی! کرم! وقت رِحلت ہے کلمے سے محروم کہیں مر نہ جاؤں امامِ غزالی! شہا! قلب عطارؔ کی یہ صدا ہے میں روضے پہ آؤں امامِ غزالی

   0
0 Comments